برازیل،31ڈسمبر(ایجنسی) برازيل ميں يونانی سفير کائيرياکوس اميريدس کا قتل مبينہ طور پر ان کی اہليہ کے احکامات پر ان کے ايک چاہنے والے مقامی پوليس اہلکار نے کيا۔ حکام کے مطابق سرگيو گوميز موريريہ نے پير کے روز يونانی سفير کو قتل کرنے کا اعتراف کر ليا تھا۔ انسٹھ سالہ اميريدس کی جھلسی ہوئی لاش اسی ہفتے جمعرات کے روز ان کی گاڑی سے برآمد ہوئی جبکہ ان کی اہليہ چاليس
سالہ اوليويئرہ نے ايک روز قبل ہی ان کے لاپتہ ہونے کی رپورٹ درج کرائی تھی۔ موريريہ اور اوليويئرہ ايک دوسرے کو چاہنے کا اعتراف کر چکے ہيں اور اس وقت دونوں حراست ميں ہيں۔ پوليس کے مطابق اوليويئرہ براہ راست قتل کی کارروائی ميں ملوث ہونے کی ترديد کر چکی ہيں تاہم انہوں نے يہ مان ليا ہے کہ انہيں اپنے شوہر کے قتل کا علم تھا۔ اميريدس دارالحکومت برازیليہ ميں تعينات تھے اور وہ چھٹياں منانے کی غرض سے اپنے اہل خانہ کے ہمراہ ريو ڈی جنيرو گئے تھے۔